خیبر پختونخوا:محکمہ اوقاف سے 57 ملازمین فارغ

خیبر پختونخوا:محکمہ اوقاف سے 57 ملازمین فارغ

پشاور(آئی این پی)بچت و کفایت شعاری مہم کے سلسلہ میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور سے غیر ضروری ملازمین کو فارغ کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ عدنان قادری نے کہا کہ عوامی ٹیکسز کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے ، 57 ایسے ملازمین کو فارغ کیا  گیا ہے جو خزانے پر بوجھ تھے ۔ فارغ ہونے والے ملازمین کو نگران حکومت نے فکسڈ تنخواہ پر بھرتی کیا تھا ،وزیر برائے مذہبی امور کا کہنا تھا کہ حکومت ہر سطح پر کفایت شعاری و اصلاحات کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں