بجلی قیمتوں میں کمی کی حکومتی درخواست نیپرا میں جمع

 بجلی قیمتوں میں کمی کی حکومتی درخواست نیپرا میں جمع

اسلام آباد(نامہ نگار)حکومت نے مسلسل تیسرے مہینے بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔

مارچ کے مقابلے میں اپریل کے بلز7روپے 6 پیسے سے کم کرکے 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ پر لائے گئے ۔ گزشتہ روز وزارت توانائی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اپریل کے مقابلے میں مئی کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ4.92روپے سے کم کر کے 2.94 روپے پرلانے کی درخواست نیپرا میں سماعت کیلئے جمع کرادی گئی۔ مارچ کے مقابلے میں مئی کے بلز میں 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی ہو گی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ فیول پرائس کی ممکنہ طور پر بچت کر کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں