مذاکرات کامیاب ،پنجاب میں پولٹری ٹریڈرزکی ہڑتال ختم

مذاکرات کامیاب ،پنجاب میں  پولٹری ٹریڈرزکی ہڑتال ختم

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے پر غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیاہے ۔

 پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے مطابق انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات میں ریٹ لسٹ میں قیمتیں فارمز سے سپلائی کے مطابق کرنے پر اتفاق ہوا ہے ،پولٹری ٹریڈرز کے مسائل کو حل کیا جائے گا،برائلر فروشوں کوہراساں نہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہڑتال کے باعث لاہور میں برائلرمرغی کی سپلائی نہیں ہوئی جبکہ ٹولٹن مارکیٹ اور برائلر منڈی بادامی باغ بند رہیں ،واضح رہے لاہور میں برائلر مرغی کی یومیہ کھپت 8500من ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں