کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بعد الیکشن کمیشن کا کردار ختم :سپریم کورٹ

کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے  بعد الیکشن کمیشن کا کردار ختم :سپریم کورٹ

اسلام آبا د(دنیانیوز،آئی ا ین پی )سپریم کورٹ نے پی بی 9 کے 4پولنگ سٹیشنز میں دوبارہ انتخاب کے خلاف ن لیگ کے نواب چنگیزخان کی درخواست پر الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس کر دیا۔

 وکیل علی ظفر نے کہا 8 فروری کے انتخابات میں نواب چنگیز خان مری کامیاب ہوئے اور سینیٹ الیکشن میں بھی حصہ لیا،4پولنگ سٹیشنز پر پولنگ نہیں ہوسکی تھی، پیپلز پارٹی کے میر نصیب اللہ خان کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے سات پولنگ سٹیشنز پر ری پول کا حکم دیا، 16 فروری کو سات پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ ہوئی اور نواب جنگیز خان کامیاب قرار پائے اور28 فروری کو حلف بھی اٹھا لیا،جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیئے کہ امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بعد الیکشن کمیشن کا کردار ختم ہو جاتا ہے ،اس کے بعدالیکشن کے تمام تنازعات الیکشن ٹربیونل کے سامنے جائیں گے ، ری پولنگ کا آرڈر معطل کیوں کریں اس کی وجوہات عدالت کو بتائیں، جسٹس عرفان سعادت نے وکیل الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ بلٹ پیپر چھپ چکے ہیں یا نہیں؟ وکیل نے کہامجھے علم نہیں معلومات لیکر بتاوں گا،جسٹس عرفان سعادت نے ریمارکس میں کہا اگر بلٹ پیپر چھپ چکے ہیں تو الیکشن روکنا مناسب نہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا 24 اپریل کو الیکشن ہوگا تو سماعت 21 یا 22 کو رکھ لیتے ہیں،بعدازاں سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں