سابق سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان انتقال کر گئے ، صدر ، وزیراعظم کی تعزیت

سابق سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان  انتقال کر گئے ، صدر ، وزیراعظم کی تعزیت

اسلام آباد (دنیا نیوز) سابق سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان100برس کی عمر میں اسلام آباد میں انتقال کر گئے ، اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ،روئیدادخان 28ستمبر 1923 کو مردان میں پیدا ہوئے ۔

وہ پاکستان کے سب سے سینئر بیوروکریٹ تھے ،1949 میں سول سروس جوائن کی ،طویل کیرئیر کے دوران مختلف اہم پوسٹوں پر تعینات رہے ، بطور چیف سیکرٹری سندھ، چیف  سیکرٹری خیبر پختونخوا، منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی، سیکرٹری وزارت سیاحت اور سیکرٹری وزارت لیبر بھی خدمات انجام دیں ،اس کے علاوہ روئیداد خان سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری جنرل وزارت داخلہ، وفاقی وزیر برائے احتساب اور وزیراعظم و صدر پاکستان کے مشیر بھی رہے ۔صدر مملکت اور وزیراعظم نے سابق سینئر بیوروکریٹ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں