سمیعہ درانی نے گلدستہ پیش کیا مجھے پہلی بار کسی خاتون نے پھول پیش کئے ہیں،چیف جسٹس

سمیعہ درانی نے گلدستہ پیش کیا مجھے پہلی بار کسی خاتون نے پھول  پیش کئے ہیں،چیف جسٹس

کراچی (سٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے ظہرانے میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ خوشگوارموڈمیں نظرآئے ۔سپریم کورٹ بار کی نائب صدر سمیعہ درانی نے انہیں گلدستہ پیش کیاتوچیف جسٹس نے ہنستے ہوئے کہاکہ مجھے پہلی بار کسی خاتون نے پھول پیش کئے ہیں۔

چیف جسٹس نے بارکے عہدیداروں سے کہاکہ مجھے ایک خاتون کورجسٹرارسپریم کورٹ بنانے پربھی مبارکباددیں کیونکہ پاکستان میں پہلی بار اس عہدے پرخاتون کوتعینات کیاگیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں