حج پر نہ جانے والے کامیاب درخواست گزار وں کے واجبات سے 1لاکھ 97ہزار کٹوتی

 حج پر نہ جانے والے کامیاب درخواست گزار وں کے واجبات سے 1لاکھ 97ہزار کٹوتی

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )سرکاری سکیم کے تحت کامیاب درخواست گزار وں کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے نہ جاسکنے پرواجبات کٹوتی کے بعد واپس کئے جائیں گے ۔

 سر کاری سکیم کے لئے حج پروازوں کا شیڈول جاری ہونے کے بعد اگر کوئی کامیاب درخواست کسی بھی وجہ سے حج کی ادائیگی کے لئے نہیں جاسکا اوروزارت سے واجبات واپسی بارے درخواست کرے گا توایک لاکھ97 ہزار روپے کی کٹوتی کی جائے گی تاہم درخواست گزار کی وفات کی صورت میں کٹوتی کئے بغیرمکمل واجبات واپس کئے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں