قومی اسمبلی سیکرٹریٹ غیر قانونی بھرتیاں، نیب کا نوٹس

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ غیر قانونی بھرتیاں، نیب کا نوٹس

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے نوٹس لیتے ہوئے 2018 سے مارچ 2024 تک کی جانے والی بھرتی کی تفصیلات طلب کرلیں ۔

 بتا یا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے خط قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ کو موصول ہوا ہے جس میں سابق سپیکر اسد قیصر اور راجہ پرویز اشرف کے ادوار میں کی گئی بھرتیوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں، 2018 سے مارچ 2024 تک کی جانے والی بھرتیوں کے طریقہ کار پر جواب طلب کیا گیا ہے کہ آیا بھرتیوں کی وزارتِ خزانہ سے منظوری لی گئی یا نہیں۔بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ اور انٹرویز کیے گئے یا نہیں؟ اخبارات میں اشتہارات شائع ہوئے یا نہیں اس کے علاوہ ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ اور مستقل رکھے جانے والے افراد سے متعلق الگ الگ تفصیلات دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں