فرح شہزادی کے بچوں کو ملک سے باہر جانے کی اجازت

فرح شہزادی کے بچوں کو ملک  سے باہر جانے کی اجازت

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فرح شہزادی کے بچوں کو ملک سے باہر جانے کے اجازت دے دی،فرح شہزادی کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ بچوں کے خلاف کوئی انکوائری نہیں مگر بلاجواز نام ای سی ایل میں ڈال کر بنیادی حق چھین لیاگیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بچے آزاد اور خودمختار ہیں،اگر انکے خلاف کوئی انکوائری نہیں تو کس بنیاد پر بچوں کو ملک سے باہر جانے سے روکاجا سکتا ہے ؟سرکاری وکیل نے کہا کہ بچوں کے نام ابھی تک کوئی جائیداد نہیں ان کی والدہ کے خلاف انکوائری چل رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں