بلوچستان:سرکاری محکموں میں تقررو تبادلوں پر پابندی ختم

بلوچستان:سرکاری محکموں میں تقررو تبادلوں پر پابندی ختم

کوئٹہ(این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے کے تمام سرکاری محکموں میں تقرریوں اور تبادلوں پر عائد پابندی ہٹا دی۔

 جمعرات کو بلوچستان کے محکمہ نظم و نسق کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ نے سرکاری محکموں کے گریڈ 21تک ملازمین کی تقرریوں اور تبادلوں پر عائد پابندی کو ختم کردیا ۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے 13مارچ 2024کو پابندی عائد کی تھی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں