مختلف واقعا ت میں 2خواتین سمیت 5افراد جاں بحق

مختلف واقعا ت میں 2خواتین سمیت 5افراد جاں بحق

لاہور (کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف واقعات میں 5افراد جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق شادمان کے علاقے میں ٹریفک حادثے کی زخمی 45 سالہ گداگر خاتون دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گئی۔

شاہدرہ کے علاقہ بیگم کوٹ میں 65سالہ معمر شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا ۔شمالی چھائونی کے علاقہ میں 70سالہ بزرگ شہری دوران نماز حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہو گئی ۔ جنوبی چھائونی سے معمر شخص کی لاش برآمد ہوئی ،جبکہ چوکی گلدشت ٹائون میں 25 سالہ نوجوان نشہ کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوا،جس کی شناخت 25سالہ شہروز ولد خالد کے نام سے ہوئی ،پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد جمع کر کے مختلف پہلوئوں پر تحقیقات شروع کر دی ۔ایدھی ترجمان کے مطابق پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانے منتقل کر دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں