کراچی: اغوا میں ملوث سی ٹی ڈی کے 4 اہلکار برطرف

کراچی: اغوا میں ملوث سی ٹی ڈی  کے 4 اہلکار برطرف

کراچی (سٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) آصف اعجاز شیخ نے ایکشن لیتے ہوئے سب انسپکٹر سمیت 4 افسران کو ملازمت سے بر طرف کردیا۔ حکام کے مطابق سی ٹی ڈی اہلکاروں نے شہری کو اغوا کرکے بھتہ لیا تھا۔

سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف ٹیپو سلطان تھانے میں متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے چاروں پولیس افسران کو نوکری سے برطرف کردیا۔ ملازمت سے برطرف کیے جانے والوں میں سب انسپکٹر رفاقت ولی،اے ایس آئی لیاقت علی،اے ایس آئی جہانزیب اور اے ایس آئی حارث شامل ہیں۔ملزمان نے جسیم نامی شہری کو اغوا کیا تھا ، شہری کو سی ٹی ڈی گارڈن لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا ، ملزمان نے شہری سے 4 لاکھ روپے بھی طلب کئے تھے ۔ اہلکاروں نے شہری کو اپنے نام اسامہ،عمر، فاروق اور عمران بتائے تھے ۔ واقعہ 31 مارچ کو پیش آیا تھا ۔ جس کا مقدمہ 4 اپریل کو ٹیپو سلطان تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں