سولرپینل لگانے والوں پر 2ہزار کلو واٹ ٹیکس کی تجویز

سولرپینل لگانے والوں پر  2ہزار کلو واٹ ٹیکس کی تجویز

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے گھریلویا کمرشل سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دے دی۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے سمری وزارت بجلی کو ارسال کی جو پاور ڈویژن نے منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوا دی۔ ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے۔

 گھریلو یا کمرشل سولرپینل لگانے والوں سے فی کلو واٹ 2 ہزار روپے ٹیکس وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ 12 کلو واٹ سولرپینل گرڈ سے 2 ہزار روپے فی کلو واٹ کے حساب سے 24 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے ۔ ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے ملک میں نصب سولر پینل کے نرخوں پر نظرثانی کی تجویزبھی زیرغور ہے ، سمری منظورہونے کے بعد سولرپینل کے نرخ کم کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کریں گے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں