فلسطین کی آزادی تک جنگ جاری رہیگی:مفتی اعظم غزہ

 فلسطین کی آزادی تک جنگ جاری رہیگی:مفتی اعظم غزہ

لاہور (سیاسی نمائندہ،اے پی پی)مفتی اعظم غزہ ڈا کٹر محمود یو سف محمد ا لشو بکی نے کہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ صرف زمین کا نہیں یہ دراصل بیت المقدس کا مسئلہ ہے ، فلسطین کے مسئلے کو علمائے کرام زندہ رکھ سکتے ہیں۔

 فلسطین کو آزاد کروانے تک یہودیوں کے خلاف جنگ جاری ر ہے گی ۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے ہفتہ کے روز یہا ں الحمرا ہال میں ملی مسلم لیگ کے زیر اہتمام منعقدہ حر مت اقصیٰ کنونشن سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو، پروفیسر سیف اللہ ، قاری یعقوب ، لیاقت بلوچ، علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، حافظ عبدالغفار روپڑی، مفتی عبدالرحمن عابد، چودھری محمد سرور ،انجینئر حارث ڈار سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ کنونشن کامشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں اسرائیلی مظالم کی مذمت، حماس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ غزہ میں اسرائیل کی انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں روکنے کیلئے عالمی برادری سے کردار ادا کرنے ،اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے ،غزہ کے مسلمانوں کی امداد کیلئے بھی اپیل کی گئی۔ ڈا کٹر محمود یو سف نے مزید کہا کہ جو قومیں جہاد فی سبیل اﷲ چھوڑ دیتی ہیں اﷲان پر ذلت اوررسوائی مسلط کر دیتا ہے ، مسلمانوں کو جہاد فی سبیل اﷲ کی طرف پلٹنا چاہیے ،ہم فلسطینی ہو نے کے ساتھ ساتھ پاکستانی بھی ہیں۔ خالد مسعود سندھو نے کہا کہ مسلمانوں کو صرف ایک ہونا ہوگا اور ملت واحدہ کا ثبوت دینا ہوگا،او آئی سی غزہ کے نام پر اجلاس طلب کرے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں