کراچی : علی رضا عابدی قتل کیس مجرموں کو عمر قید کی سزا،جرمانہ عائد

 کراچی : علی رضا عابدی قتل کیس  مجرموں کو عمر قید کی سزا،جرمانہ عائد

کراچی(سٹاف رپورٹر)انسداددہشت گردی عدالت نے 2018ء میں دہشت گردی کانشانہ بننے والے ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت نے علی رضا عابدی قتل کیس کافیصلہ سناتے ہوئے 4 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی ،عمرقیدکی سزا پانے والے مجرموں میں عبدالحسیب، غزالی، محمد فاروق اور ابو بکر شامل ہیں۔ مجرم عبدالحسیب ضمانت پرتھالیکن عدالت نے اس کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے وہاں موجودپولیس کوگرفتاری کاحکم دیاجس کے بعد پولیس نے مجرم کو گرفتار کرلیا ۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے مجرموں پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا،جرمانے کی عدم ادائیگی پرمجرموں کو مزید قیدبھگتناہوگی۔عدالت نے علی رضاعابدی قتل کیس کے مفرور مجرموں محمد فاروق، حسنین،غلام مرتضیٰ عرف کالی چرن کے خلاف کیس داخل دفتر کرتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور قرار دیا کہ جب مجرم گرفتارہوں توانکے خلاف قتل کیس کی سماعت کی جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں