پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کی کوشش کی گئی لیکن کوئی رسپانس نہیں آیا، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی کی جانب سے  مذاکرات کی کوشش کی گئی لیکن  کوئی رسپانس نہیں آیا، فیصل واوڈا

اسلام آباد(آن لائن)سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کی کوشش کی گئی تھی لیکن کوئی رسپانس نہیں آیا، پہلے جنرل (ر) باجوہ بہت برا آدمی تھا، لیکن بعد میں ایکسٹینشن دے دی گئی۔

ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ماضی کو دیکھیں تو قمر باجوہ بہت برا آدمی تھا، رجیم گرا دی تھی، میں پی ٹی آئی کا حصہ تھا تو پی ٹی آئی نے ان کو ایک اور ایکسٹینشن دے دی ، کہا کہ ہم آپ کے ہوتے ہوئے الیکشن کرانا چاہتے ہیں، دہرا معیار ہوگیا، پہلے اچھے تھے یا برے ۔مطلب ایک بات کریں۔پھر کہا گیا کہ موجودہ آرمی چیف نے سب کچھ کیا، پھر پیغامات بھیجے گئے کہ ہم آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں،پی ٹی آئی کا یہ ڈرامہ ختم ہونا چا ہئے ۔عجیب اتفاق ہے کہ جب آئی ایم ایف معاہدہ ہونے والا ہوتا ہے ، سٹاک ا یکسچینج بلندیوں پر ہوتی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں