اے ایس پی شہربانونقوی کی شادی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پروائرل

اے ایس پی شہربانونقوی  کی شادی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پروائرل

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقے اچھرہ میں خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے والی اے ایس پی شہربانو نقوی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکی ہیں، ان کی شادی کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

شہربانو نقوی کی مہندی اور شادی کی تقریبات لاہور میں ہوئیں، شہربانو نے مہندی پر پیلے رنگ کا شرارا اوربارات پرسرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا، ان کے فوٹوگرافر کی جانب سے شیئر کی جانے والی مہندی و بارات کی تصاویر اور میک اپ آرٹسٹ کی پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔ شہربانو نقوی کی شادی اشتر نقوی نامی شخص سے ہوئی ہے جن کے پیشے یا خاندانی پس منظر سے متعلق معلومات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں