متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا 8مئی سے شٹرڈاؤن کا اعلان

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا  8مئی سے شٹرڈاؤن کا اعلان

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے 8مئی سے غیر معینہ مدت تک شٹر ڈاؤن ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا۔صدرایسوسی ایشن آفتاب گل کا کہنا ہے۔

حکومت تندور مالکان کے ساتھ جبر کر رہی ہے ،روزانہ سینکڑوں تندوروں پر چھاپے مار کر گرفتاریاں کی جارہی ہیں اور پرچے درج کئے جا رہے ہیں ،اس صورتحال میں تندور مالکان کو بھاری نقصان ہورہاہے ،غریب دو وقت کی روٹی کمانے والے تندور مالکان حکومت کا مقابلہ نہیں کر سکتے ،ہم نے شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے مشاورتی اجلاس میں کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں