وزیراعلیٰ کی رہائشگاہ کیلئے جدید سکیورٹی آلات خریدنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ کی رہائشگاہ کیلئے جدید  سکیورٹی آلات خریدنے کا فیصلہ

لاہور (کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ جاتی امرا کے سکیورٹی آڈٹ میں نقائص سامنے آ گئے ،سکیورٹی کو بہتر کرنے کیلئے جدید آلات خریدنے کا فیصلہ کرلیا گیا،آئی جی پنجاب نے سکیورٹی آلات کی تنصیب کے لئے پنجاب حکومت سے 14کروڑ91لاکھ کے فنڈز مانگ لئے ۔

 سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے ، ایل ای ڈیز،لائٹس، پولز، جنریٹر، خاردار تاروں سمیت دیگر سکیورٹی آلات خریدے جائیں گے ۔پولیس ذرائع کا کہنا  ہے پولیس حکام نے وزیراعلیٰ اورجاتی امرا میں دیگر رہائشگاہوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے فنڈز کی ڈیمانڈ کی ہے اور فنڈز کے اجرا کے بعد اشیا کی خریداری کے لئے ٹینڈرنگ کرکے کنٹریکٹ جاری کئے جائیں گے ۔واضح رہے کہ آئی جی پنجاب کو سکیورٹی نقائص اوراشیا کی فراہمی کے لئے سکیورٹی ڈویژن کی جانب سے سمری بھجوائی گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں