بلاول کے غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کرنے پر مذمت کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر

بلاول کے غیر پارلیمانی الفاظ استعمال  کرنے پر مذمت کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(آئی این پی)پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بلاول بھٹو نے انتہائی غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کئے ۔

بیرسٹرگوہر نے عامرڈوگر کے ہمراہ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوشش کر رہے تھے ایوان اچھے طریقے سے چلے ، فارم 47 سے جیتے ہوئے بلاول نے اسمبلی میں تقریر کی۔بیرسٹرگوہر نے کہا کہ بلاول جمہوریت کی باتیں برائے نام کرتے ہیں، بلاول بھٹو نے اپوزیشن اراکین کو غلط الفاظ سے پکارا، ڈپٹی سپیکر نے پیپلزپارٹی کے نمائندے کی حیثیت سے اجلاس بلایا، بلاول بھٹو کے الفاظ کی مذمت کرتے ہیں۔ بیرسٹر گوہر علی کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو ایسا ماحول نہیں دیا گیا کہ یہاں انویسٹمنٹ کی جائے ،کسی کو بیرون ملک پراپرٹی خریدنے یا بیچنے کا حق ہے ۔پاکستان اگررول آف لا سیاسی استحکام کا ماحول پیدا کرے تو یہ انویسٹمنٹ ملک میں ہو سکتی ہے ، اس سے ملک میں بزنس آئے گا ، ان کی انویسٹمنٹ اور پراپرٹی پر قبضے نہیں ہوں گے ، سی ڈی اے یا دوسرے ادارے ان کو تنگ نہیں کریں گے تو سارے پاکستانی یہاں انویسٹ کریں گے ۔ اس موقع پر عامر ڈوگر نے کہا کہ بلاول نے ایوان کا ماحول خراب کیا، بلاول بھٹو نے ثابت کیا مسٹر 10پرسنٹ کے بیٹے ہیں، بلاول نے گھر کا غصہ ایوان میں نکالا، ہم نے بلاول کو تحمل سے سنا، جب انہوں نے ذاتی حملے کئے پھر نعرے لگائے ، بلاول کی تقریرکی مذمت کرتے ہیں، ہم آگ کے دریا سے گزر رہے ہیں، ایوان کے اندراور باہر بھرپورجواب دیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں