پنجاب پولیس کو موبائل فون ڈیٹا کی فراہمی بند ،تفتیشی عمل متاثر

پنجاب پولیس کو موبائل فون ڈیٹا کی فراہمی بند ،تفتیشی عمل متاثر

راولپنڈی(خبر نگار)سیلولر کمپنیوں کی جانب سے پولیس کو موبائل فون ڈیٹا کی فراہمی بند ، راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں تفتیش کا عمل شدید متاثر ، تقریباً ایک لاکھ سے زائد مقدمات کی تفتیش رک گئی ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 پولیس کا شعبہ آئی ٹی غیر فعال ہو گیا، روزانہ درج ہونے والے مقدمات کی شہادتیں اور تفتیش بھی سوالیہ نشان بن گئی ۔سیلولر کمپنیوں نے 7 جون سے پولیس کو موبائل فون سے متعلق ڈیٹا کی فراہمی بند کر دی ہے ۔ پولیس مقدمات کی تفتیش کے لیے سی ڈی آر یعنی کال ڈیٹاریکارڈ ، موبائل فون لوکیشن ، آئی ایم ای آئی ہسٹری ، گیٹ وے ڈیٹا اور جیو فینسنگ سے متعلق کوئی بھی سہولت اب پنجاب پولیس کو میسر نہیں رہی ، جس سے تفتیش کاعمل تقریباً رک گیا ہے ، اغواء برائے تاوان ، خواتین اور بچوں کا اغوا، ڈکیتی وچوری میں موبائل فون کی ٹریسنگ ، قتل اقدام قتل ، گمشدگی ، لاپتہ افراد اوردہشتگری کے مقدمات سمیت ہر قسم کی تفتیش کا دارومدار اب موبائل فونز اور اس سے منسلک مختلف قسم کے ڈیٹا بیس سے جڑا ہے لیکن 7 جون سے راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے تمام اضلاع کی پولیس کو اس ڈیٹا کی فراہمی بند ہے ۔ موبائل فون کمپنیوں کے اقدام سے صوبے بھرکی پولیس کا آئی ٹی سیکشن بھی غیر فعال ہو گیاہے ،تفتیش سے منسلک افسران نے اس حوالے سے ’’دنیا ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس دور جدید میں تفتیش کا 70 فیصد انحصار ٹیکنالوجی پر ہے ، جو موبائل سے منسلک ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں