گدھے ایک لاکھ بڑھ گئے ، گھوڑوں کی تعداد میں اضافہ نہ ہوسکا

 گدھے ایک لاکھ بڑھ گئے ، گھوڑوں  کی تعداد میں اضافہ نہ ہوسکا

اسلام آباد (نامہ نگار،دنیا نیوز،نیوز ایجنسیاں) ملک میں ایک سال میں گدھوں کی تعداد میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اقتصادی سروے میں بتایا گیا کہ ملک میں ایک سال میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گدھوں کی تعداد 59لاکھ تک پہنچ گئی، گزشتہ مالی سال ملک میں گدھوں کی تعداد 58 لاکھ تھی،سال 2021-22میں گدھوں کی تعداد 57لاکھ تھی،دو سال میں گدھوں کی تعداد میں دو لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاادھر ملک میں بھیڑوں کی تعداد میں 40 لاکھ کا اضافہ ہوا ،گھوڑوں کی تعداد میں اضافہ نہ ہوسکا، تعداد 4 لاکھ ریکارڈ کی گئی، بکروں اور بکریوں کی تعداد میں 2 کروڑ 2 لاکھ کا اضافہ ہوا، مویشیوں کی تعداد 5 کروڑ 55 لاکھ سے بڑھ کر5 کروڑ 75 لاکھ ہو گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں