سنی اتحاد کے ایم پی اے احمر رشید بھٹی کا دوبارہ گنتی کروانے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

سنی اتحاد کے ایم پی اے  احمر رشید بھٹی کا دوبارہ گنتی  کروانے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے الیکشن کمیشن کی جانب سے دوبارہ گنتی کے نو ٹیفکیشن کیخلاف سنی اتحاد کونسل کے ممبر صوبائی اسمبلی احمر رشید بھٹی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا دوبارہ گنتی کروانے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

 درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عام انتخابات کی 8 فروری 2024 کو پولنگ ہوئی، درخواست گزار ،فارم 45 کے نتیجے کے مطابق 29390 ووٹ  حاصل کر کے کامیاب ہوا،شہزاد نذ یر 28427 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ،الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو کامیاب قرار دیا،ناکام امیدوار نے کسی طرح کی شکایت جمع نہیں کروائی،انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد ناکام امیدوار کی درخواست پر دوبارہ گنتی کے نوٹس جاری کر دئیے گئے ،انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن دوبارہ گنتی کے نوٹس جاری نہیں کر سکتا،استدعا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے دوبارہ گنتی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں