پنجاب :مقامی حکومتوں کیلئے 857ارب40کروڑ کے فنڈز

پنجاب :مقامی حکومتوں کیلئے 857ارب40کروڑ کے فنڈز

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )پنجاب کے مالی سال 2024-25کے بجٹ میں 229مقامی حکومتوں کے لئے 857ارب 40کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں ۔188 ارب سالڈ ویسٹ کمپنیز کے لئے رکھے گئے ہیں۔

لاہور ریومپنگ پروگرام بحالی کی 482سکیموں کے لئے 135ارب روپے خرچ کئے جائیں گے ، مقامی حکومتوں کے 8 بڑے پیکیجز کے لئے 246 ارب روپے مختص کئے گئے ،جن میں پیکیج ون بلڈنگ کیلئے 4کروڑ،پیکیج ٹو ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 19کروڑ 50لاکھ،پیکیج تھری فارن ایڈ منصوبہ کیلئے 13ارب ،پیکیج فور قبرستان بحالی کیلئے 3کروڑ،پیکیج فائیو سڑکیں اورروڈسیکٹر کیلئے 18کروڑ48لاکھ ،پیکیج چھ دیہی و شہری سیوریج ڈرینج کیلئے 17کروڑ،پیکیج سیون والڈ سٹی اتھارٹی کی 17سکیموں کیلئے 26کروڑ 50لاکھ اور پیکیج ایٹ لوکل ترقیاتی سکیموں کیلئے 65ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔جاری سکیموں کیلئے 14ارب روپے جبکہ سالانہ ترقیاتی سکیموں کیلئے 54ارب روپے کے فنڈز جاری کئے جائیں گے ،نئے مال سال میں 176ارب روپے نئی سکیموں پر خر چ کرنے کی تجویزبھی بجٹ کا حصہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں