شادی شدہ خاتون اور فیکٹری ورکر نے زندگی ختم کرلی

شادی شدہ خاتون اور فیکٹری ورکر نے زندگی ختم کرلی

لاہور( کرائم رپورٹر)لاہور میں مختلف وجوہات پر دو افراد نے خودکشی کرلی۔لیاقت آبادگل چوک میں گھریلو جھگڑے پر شادی شدہ خاتون نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ 25 سالہ بشریٰ خاوند سے جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال کر جھول گئی ۔

فیکٹری ایریا کے علاقہ میں فیکٹری ورکر نے نامعلوم وجوہات پر زہریلی چیز کھا کر موت کوگلے لگا لیا ،متوفی کی شناخت 27 سالہ عدیل کے نام سے ہوئی جوجہلم کا رہائشی تھا۔پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں