حکومت سیاسی جنگ ہارچکی

 حکومت سیاسی جنگ ہارچکی

اسلام آباد(این این آئی)سابق وفاقی وزیرفواد چودھری نے کہا ہے موجودہ حکومت آئینی اور سیاسی جنگ پہلے ہی ہار چکی ہے ،حکومت کے جو حالات ہیں۔

 انہوں نے کسی بات پر نہیں آنا، تحریک انصاف کا فوکس اس وقت اپوزیشن اتحاد ہونا چاہیے ،سابق وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں کہامولانا فضل الرحمان، جی ڈی اے ، جماعت اسلامی اورمحمود اچکزئی جب تک اکٹھے نہ ہوں، مذاکرات نہیں ہوں گے ،پی ٹی آئی پہلے ان جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کرے ،اس کے بعد حکومت سے بات چیت کرے ، پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈرشپ کی سیاسی حکمت عملی سامنے نہیں آسکی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کتنے عرصے سے جیل میں ہیں، عوامی حمایت ہونے کے باوجود جو رزلٹ آنا چاہیے وہ نظر نہیں آ رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں