بھارت سی پیک پر دنیا کو گمراہ نہ کرے :ترجمان دفتر خارجہ

 بھارت سی پیک پر دنیا کو گمراہ نہ کرے :ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے خبردار کرتے ہوئے کہا سی پیک کے حوالے سے بھارت عالمی برادری کو گمراہ نہ کرے اور پاک-چین مشترکہ بیان میں مسئلہ کشمیر کے حوالے پر اسے اعتراض کا کوئی حق نہیں ہے ۔

ترجمان نے بھارتی وزارت خارجہ کے 13 جون کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا بھارت کو 8 جون کو جاری ہونے والے پاک-چین مشترکہ بیان میں جموں و کشمیر کے حوالہ جات پر اعتراض کا کوئی حق نہیں، جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے ، جموں و کشمیر کا تنازع 7 دہائیوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے ، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ریاست جموں و کشمیر کا حتمی فیصلہ عوام کی مرضی کے مطابق کیا جائے گا، جموں و کشمیر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آزادانہ اور غیر جانب دارانہ رائے شماری کرائی جائے گی، بھارت کو جلد از جلد جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کرنا چاہیے ،اس پس منظر میں جموں و کشمیر پر بھارتی دعوے بالکل بے بنیاد اور غلط ہیں، بھارت سی پیک کے بارے میں عالمی برادری کو گمراہ نہ کرے ،سی پیک اہم ترقیاتی کوشش ہے ، جس پر دو خودمختار ممالک نے اتفاق کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں