کرم :سکیورٹی فورسز کی گاڑی دھماکا خیزمواد سے ٹکراگئی،5جوان شہید

کرم :سکیورٹی فورسز کی گاڑی دھماکا خیزمواد سے ٹکراگئی،5جوان شہید

راولپنڈی(خصوصی نیوز رپورٹر،دنیا نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے سدا میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی۔

 دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 5 جوان شہید ہوگئے ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حملے میں اوکاڑہ کے 33 سالہ حوالدار عقیل احمد، پونچھ کے 30 سالہ لانس نائیک محمد طفیر ،اٹک کے 24 سالہ سپاہی انوش رفون ، ہری پور کے 26 سالہ سپاہی محمد اعظم خان اور اسلام آباد کے 29 سالہ سپاہی ہارون نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر دہشتگردوں کی تلاش کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، سکیورٹی فورسز نے ملک سے دہشتگردی کا ناسور ختم کرنے کا عزم کررکھا ہے ، ہمارے جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں