نظر بند افراد کی تفصیلات جاننے کیلئے پی ٹی آئی کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

نظر بند افراد کی تفصیلات جاننے کیلئے  پی ٹی آئی کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور (کورٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف نے اپنی حکومت ختم ہونے کے بعد سے نظر بند کئے گئے رہنماؤں اور کارکنوں کے اعدادوشمار جاننے کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجو ع کرلیا ۔

درخواست میں موقف اپنایاگیاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت گرانے کے بعد رہنماؤں اور ورکرز کو نظر بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے ،کئیر ٹیکر اور موجودہ حکومت نے اب تک سینکڑوں افراد کو ایم پی او کے تحت نظر بند کیا، اب تک کتنے لوگ حراست میں ہیں اور کتنوں کو چھوڑا گیا ،اس کی تفصیلات فراہم کی جائیں ،درخواست پر جسٹس امجد رفیق کل 24جون کو سماعت کریں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں