خود ہی مدعی، منصف اور جلاد بنناختم ہوناچاہئے :طاہراشرفی

خود ہی مدعی، منصف اور جلاد بنناختم ہوناچاہئے :طاہراشرفی

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )چیئرمین علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہاہے کہ خود ہی مدعی ،خود ہی منصف اورخود ہی جلا د بننے کاسلسلہ ختم ہونا چاہیے ،چیف جسٹس وی وی آئی پیز اور سیاسی مقدمات کو ایک طرف رکھ دیں۔

 توہین مذہب اور ناموس رسالت کے مقدمات کے تین ماہ میں فیصلے کریں ، گناہ گاروں کو سزا دیں اور جو بے گناہ ہیں ان کو رہا کیا جائے ۔انہوں نے علما کرام کے ساتھ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کی ۔ان کاکہناتھاکہ سوات میں ایک انسان کو قرآن کریم کا نام لیکر جلا دیا گیا ، یہ پاکستان اور اسلام کی بدنامی کا سبب بنتے ہیں، دہشت گردی اورانتہاپسندی کاخاتمہ ہونا چاہیے ، حج کے حوالے سے اس بار نظام میں تبدیلیاں تھیں،گرمی کی شدت تھی لیکن پھر بھی سعودی حکومت نے مستحسن انداز سے اقدامات کئے ،دوسرے ممالک کے حجاج کی زیادہ اموات ہوئیں ،جو اموات ہوئیں ان میں اکثریت ان لوگون کی ہے جنہوں نے غیر قانونی طور پر حج کی کوشش کی۔اگر کسی حاجی سے زیادتی ہوئی ہے تو اس کا ازالہ ہوگا ۔ نومئی پر میری ریاست کو انصاف نہیں ملا تو عام آدمی کو کیا انصاف ملے گا ،پولیس میں کمی ہے تو دور ہونی چاہیے اگر عدلیہ میں محبت نامہ ہے تو یہ ختم ہونا چاہیے کیمرے نے دکھایا ہے ،کون نومئی کو جلاؤ گھیراؤ اور حملے کررہا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں