باغبانپورہ: گھر سے میاں بیوی کی 3 دن پرانی لاشیں برآمد

باغبانپورہ: گھر سے میاں بیوی کی 3 دن پرانی لاشیں برآمد

لاہور(سپیشل رپورٹر )باغبانپورہ کے علاقے میں گھر سے میاں بیوی کی 3 دن پرانی لاشیں برآمد ،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کرکے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔

پولیس کے مطابق دونوں کمرے کی بالائی منزل میں مردہ حالت میں پائے گئے ، 75 سالہ عبداللطیف اور اسکی 65 سالہ اہلیہ عابدہ بے اولاد تھے اور وہ بھتیجے کیساتھ 12 سال سے ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھے ،پولیس اور فرانزک ٹیموں نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے ، قتل سمیت مختلف پہلوئوں پر تحقیقات کی جارہی ہیں، اصل حقائق پوسٹمارٹم کے بعد واضح ہونگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں