ملک بحرانوں سے نکالنے کیلئے مل جل کر کام کرنا ہوگا، نوازشریف

ملک بحرانوں سے نکالنے کیلئے مل جل کر کام کرنا ہوگا، نوازشریف

لاہور(آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ( ن )کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔

نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ماڈل ٹاؤن میں ہوا جو 2 گھنٹے تک جاری رہا ۔اجلاس میں راناثنااللہ،خواجہ سعد رفیق،اویس لغاری ،پرویز رشید،سینیٹر عرفان صدیقی اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔راناثنااللہ نے شرکا کو دہشت گردی کے خلاف شروع کئے گئے آپریشن عزم استحکام اور پیپلزپارٹی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ نواز شریف نے پارٹی قیادت کو سیاسی استحکام کیلئے کلیدی کردار پورے جوش و خروش سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔قائد ن لیگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا قومی معیشت کی مکمل بحالی اور پوری قوم کی مجموعی ترقی یقینی بنانے کیلئے معاشی ترقی کے روڈ میپ کے مطابق مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے سیاسی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا اور وہ جلدپارٹی کارکنوں اور رہنماؤ ں سے ملاقاتیں کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے نواز شریف سیاسی نظام کو مضبوط کرنے کیلئے بھی فعال کردار ادا کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں