علوی نے پیغام دیا محمد زبیر پی ٹی آئی جوائن کرنا چاہتے ہیں :رؤف حسن

 علوی نے پیغام دیا محمد زبیر پی ٹی آئی  جوائن کرنا چاہتے ہیں :رؤف حسن

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن نے دعویٰ کیا ہے کہ عارف علوی نے پیغام دیا تھا کہ محمد زبیر پارٹی میں آنے کیلئے دلچسپی رکھتے ہیں۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے رؤف حسن نے کہا محمد زبیر پی ٹی آئی میں آنے کیلئے دلچسپی رکھتے ہیں تو بانی پی ٹی آئی سے گفتگو کی جائے گی جوشمولیت کا فیصلہ کرینگے ،جو لوگ پارٹی کو مشکل وقت میں چھوڑ گئے انکی واپسی مشکل ہے ،شہریار آفریدی ہمارا ہر اول دستہ ہیں وہ پارٹی میں ہیں اور پارٹی میں ہی رہیں گے ، پارٹی میں کچھ لوگوں کا گروپ ہوگا لیکن 27 لوگوں کا کوئی گروپ نہیں ،پی ٹی آئی بڑی پارٹی ہے اور لوگوں کے گروپ بھی ہوں گے ، بانی پی ٹی آئی کی رہائی جذباتی معاملہ ہے پارٹی میں اس کیلئے دباؤ بھی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں