عزم استحکام، آپریشن ہوگا نہ گھروں سے نکالا جائیگا:سکیورٹی ذرائع

عزم استحکام، آپریشن ہوگا نہ گھروں سے نکالا جائیگا:سکیورٹی ذرائع

پشاور(دنیا نیوز)عزم استحکام فوجی آپریشن کا غلط تاثرلیا گیا،کوئی آپریشن ہوگا نا ہی کسی کوگھروں سے نکالا جائے گا،بعض سیاسی جماعتیں عزم استحکام پر سیاست کر رہی ہیں، عزم استحکام کا مقصد نیشنل ایکشن پلان میں نئی روح پھونکنا ہے ۔

 سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے عزم استحکام نیشنل ایکشن پلان کا ہی تسلسل ہے ،دہشتگردی کی روک تھام کے لئے کثیر الجہتی پالیسی ترتیب دی جائیگی،منشیات ، سمگلنگ کی روک تھام اور دہشتگردوں کو سزائیں دلوانے کے لیے موثر قانون سازی کی جائے گی ،دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ دہشتگرد خوارج ہیں، مذاکرات نہیں ہوسکتے ،سمگلنگ اور منشیات کا پیسہ دہشتگردی میں استعمال ہورہا ہے ،روک تھام ضروری ہے ،عزم استحکام کے ذریعے سمگلنگ اور منشیات کی بیخ کنی کی جائے گی،امن کے دیرپا قیام کے لئے موثر حکمت عملی ضروری ہے ۔ روزانہ 6ملین لٹر تیل ایران سے سمگل ہوتا ہے ، اس سے قبل یہ مقدار بارہ ملین لٹر تھی،روزانہ تین ٹن منشیات پکڑی جاتی ہے ، ان غیر قانونی ذرائع آمدن سے دہشت گردوں کی مالی اعانت ہوتی ہے ۔ غیر قانونی تمباکو کی صنعت سے ملکی معیشت کو نقصان ہو رہا ہے ،ایف بی آر کے فرسودہ نظام کو تبدیل کرنا ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں