امریکی قرارداد داخلی امور میں غیر ضروری مداخلت :دفتر خارجہ

امریکی قرارداد داخلی امور میں  غیر ضروری مداخلت :دفتر خارجہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ امریکی قرارداد پاکستان کے معاملات میں مداخلت ہے جو قابل قبول نہیں ، میڈیا بریفنگ میں ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک خود مختار ریاست ہے ۔

امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد پاکستان کے معاملات میں مداخلت ہے ۔بدقسمتی سے امریکی کانگریس نے زمینی حقائق کو جانے بغیر قرارداد منظور کی ، امریکا سے ہمارے بہترین دو طرفہ تعلقات ہیں۔ ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں دخل نہ دینے کی پالیسی پر کاربند رہا جائے تو تعلقات بہتر رہتے ہیں ، امریکی کانگریس کو پاک امریکا تعلقات کی مضبوطی کے لیے کام کرنا چا ہئے ،پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں پر رکھنا چاہتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں