پختونخوا :برطانیہ کے تعاون سے واٹر ریسورس پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ

پختونخوا :برطانیہ کے تعاون سے واٹر  ریسورس پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ

پشاور(این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورکی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں اہم اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں صوبے کے آبی ذخائر کے تحفظ ، ان کے بہتر انتظام و انصرام اور دستیاب آبی وسائل کے موثر استعمال سے متعلق معاملات پر تفصیلی غور و خوص کے بعد اہم فیصلے کئے گئے ،اجلاس میں صوبے میں برطانوی حکومت کے تعاون سے واٹر ریسورس اکائونٹبلیٹی فار پاکستان (ڈبلیو آر اے پی )پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،یہ پروگرام صوبائی حکومت کو آبی وسائل کے تحفظ ، ان کی بہتر مینجمنٹ اور دانشمندانہ استعمال کے سلسلے میں تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔ مذکورہ پروگرام پر عمل درآمد سے خیبرپختونخوا میں زیر زمین ، سطح زمین اور بارشوں کے پا نی سے متعلق قابل اعتماد ڈیٹا ا کٹھاکیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں