معروف تاجر علی شیخانی کا کے الیکٹرک خریدنے کا اعلان

معروف تاجر علی شیخانی کا  کے الیکٹرک خریدنے کا اعلان

کراچی (آئی این پی)پاکستانی نژاد امریکی تاجر علی شیخانی نے کے الیکٹرک خریدنے کا اعلان کردیا ۔

 شیخانی گروپ  کے سربراہ علی شیخانی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ گزشتہ 4 سے 5 دنوں میں کراچی کے انٹرنیٹ صارفین مجھے اور میری ٹیم کو مسلسل ٹیگ کر رہے ہیں۔ صارفین کا مطالبہ ہے کہ میں کے الیکٹرک خرید لوں۔ میں بغیر کسی رشوت کے کے الیکٹرک خریدنے کے لیے تیار ہوں، اگر شیخانی گروپ کے الیکٹرک خرید لیتا ہے تو مجھے پیسہ بنانے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ میری کوشش صرف مڈل کلاس فیملیز کو ریلیف دینے کی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں