ٹیکس مقدمات نمٹانے کیلئے ایپلٹ ٹربیونلز قائم کریں:وزیراعظم

ٹیکس مقدمات نمٹانے کیلئے ایپلٹ ٹربیونلز قائم کریں:وزیراعظم

اسلام آباد(نامہ نگار)وزیراعظم شہبا زشریف نے کہا ایف بی آر میں جاری اصلاحات اور محصولات کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت خود کروں گا۔

ایف بی آر کے مختلف عدالتوں اور ٹربیونلز میں زیر التوا کیسز کے حوالے سے بہترین وکلا کی خدمات حاصل کی جائیں،ٹیکس سے متعلق مقدمات کو جلد نمٹانے کیلئے ان لینڈ ریونیو ایپلٹ ٹربیونلز کے ساتھ کسٹمز ایپلٹ ٹربیونلز کا قیام بھی عمل میں لایا جائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے امور پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا ملکی معیشت میں ایف بی آر کا کلیدی کردار ہے ،ہمیں مل جل کر ملکی ترقی کے لئے کام کرنا ہے ، وزیراعظم نے ایف بی آر کے اچھی کارکردگی دکھانے والے افسروں کیلئے اعزاز دینے کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت بھی کی، اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایپلٹ ٹربیونلز ان لینڈ ریونیو کے قیام کے حوالے سے کام کو آغاز ہو چکا ہے ؛ ان ٹربیونلز میں ججز کی تعیناتی کے حوالے سے شفاف تحریری امتحان کا انعقاد کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں