آپریشن عز م استحکام پنجاب سے شروع کیا جائے: اے این پی

آپریشن عز م استحکام پنجاب سے شروع کیا جائے: اے این پی

اسلام آباد (آئی این پی )عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین نے پنجاب میں کالعدم تنظیموں کی موجودگی کا دعوی ٰکرتے ہوئے وہیں سے آپریشن عزم استحکام شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ چودھری نثار نے 2015 میں پنجاب میں 92 کالعدم تنظیموں کی موجودگی کا اعتراف کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ آن دی ریکارڈ 2023 میں 84 کالعدم تنظیمیں تھیں، میں تو 70 کالعدم تنظیموں کی بات کر رہا ہوں،کون جھٹلا سکتا ہے ؟ اگر جھوٹ ہے تو مرکز بتائے کہ کالعدم تنظیمیں نہیں ہیں، یہ بات ریکارڈ پر لائیں، اسی لیے میں کہتا ہوں کہ آپریشن عزم استحکام کا آغاز پنجاب سے ہونا چاہیے ۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب سے آنے والے طالبان خیبرپختونخوا میں طالبان کو تربیت دیتے رہے ، پنجابی طالبان کافی مشہور ہیں لیکن 70 تنظیموں میں اس کا نام شامل نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں