کارکنوں کی عمرایوب سے ہاتھاپائی شیر افضل مروت ذمہ دارقرار

 کارکنوں کی عمرایوب سے ہاتھاپائی شیر افضل مروت ذمہ دارقرار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف نے اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پارٹی رہنما و اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے ہاتھاپائی کی رپورٹ تیار کرلی جس میں شیرافضل مروت کو واقعہ کا ذمہ دار قراردیاگیاہے ۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں عمرایوب سے ہاتھا پائی کرنے والے شیرافضل مروت کے کارکن قرار دئیے گئے اورکہاگیاہے کہ شیر افضل مروت پی ٹی آئی کے احتجاج کی قیادت کرنا چاہتے ہیں۔ رپورٹ میں شیرافضل مروت کے پارٹی رہنماؤں کے خلاف بیانات کابھی حوالہ دیاگیا،یہ رپورٹ 2 جولائی کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو پیش کی جائے گی۔قبل ازیں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی میں دھڑے بندی اور فارورڈ بلاک سے متعلق خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ارکان کے نام مانگ لئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں