اپوزیشن کا سپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف عدم اعتماد پرغور

اپوزیشن کا سپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف عدم اعتماد پرغور

لاہور( سیاسی رپورٹرسے )سپیکر کی جانب سے اپوزیشن ارکان کے اسمبلی داخلے پرپابندی کے بعد اپوزیشن نے سپیکر ملک محمد احمد خان کے تحریک عدم اعتماد پرغور شروع کردیا۔

پارلیمانی لیڈر میاں اسلم اقبال اور اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے عدم اعتماد کے آپشن پر مشاورت شروع کردی، حتمی فیصلے کے لئے پارلیمانی پارٹی سے رجوع کرنے کااعلان کردیا ۔عدم اعتماد کے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر میاں اسلم اقبال نے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر سے مشاورت کی ، دونوں رہنماؤں نے پنجاب اسمبلی کے حالیہ اجلاسوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ اسلم اقبال کاکہنا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی ایوان میں اپنا غیر جانبداری کا تاثر کھو چکے ، سپیکر ملک احمد خان کا حکمران اتحاد کی جانب جھکاؤ کسی صورت قابل قبول نہیں، اپوزیشن لیڈرملک احمد خان بھچر کاکہناہے کہ اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی سپیکر کو اجازت نہیں دے سکتے ۔اپوزیشن ایوان کے اندر اور باہر عوامی مسائل پر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی،سپیکر کے خلاف عدم اعتماد جمع کرانے کا حتمی فیصلہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں