پرندوں کی بھرمار،لاہور ایئرپورٹ صبح 5سے 8بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ

پرندوں کی بھرمار،لاہور ایئرپورٹ صبح  5سے 8بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ

لاہور (آن لائن )لاہور ایئرپورٹ کو روزانہ 3 گھنٹے کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 مون سون سیزن کے دوران  ایئرپورٹ کے اطراف پرندوں کی بھرمار کی وجہ سے انتظامیہ نے لاہور ایئرپورٹ کو روزانہ 3 گھنٹے کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، ایئرپورٹ کے دونوں رن وے صبح 5 بجے سے 8 بجے تک بند رہیں گے ۔انتظامیہ کے مطابق ایئرپورٹ کی بندش کا اطلاق 10 جولائی سے 10 ستمبرتک ہوگا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بذریعہ نوٹم ملکی وغیر ملکی ایئر لائنز کو آگاہ کر دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں