شواہد کے بغیر الزام لگانے پر قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں:فیصل واوڈا

شواہد کے بغیر الزام لگانے پر قانونی چارہ  جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں:فیصل واوڈا

اسلام آباد (آئی این پی )سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ توہین عدالت کیس میں 5 ہفتے بعد وضاحتی نوٹ منظرعام پر کیو ں آیا، کیا مجھے سزا دئیے جانے کا انتظار ہے ؟۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خدا نخواستہ اگر مجھے ایک بارپھر بے گناہ ہوتے ہوئے سزا ہوتی تو کیایہ خط منظر عام پر آتا؟ اس خط کا اس وقت آنے کا مقصد یا ہدف کیا ہے ؟انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا وضاحتی خط میں مجھے پراکسی لفظ کہنے کی بھی وضاحت ہوجاتی؟ آئین اورقانون کی روشنی میں کوئی جج کسی پر الزام نہیں لگا سکتا، شواہد کے بغیر الزام لگانے پر قانونی چارہ جوئی کا آج بھی حق محفوظ رکھتا ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں