آج سے مون سون کی بارشیں شروع ہو نے کی پیشگوئی

آج سے مون سون کی بارشیں شروع ہو نے کی پیشگوئی

لاہور ،کوہ سلیمان (آن لائن،این این آئی) محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ مغرب سے آنے والی کم ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں موجود ہونے پرآج (پیر)سے لاہوراور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا ۔

بارشوں اور ممکنہ  سیلاب کے خطرات پرپی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ۔مشرقی بلوچستان کے کوہ سلیمان رینج میں موسلادھار بارش کے بعد چمن، ژوب مغل کوٹ سیکشن پر دھانہ سر رینج میں لینڈ سلائیڈنگ سے ژوب ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ دھانہ سر کے مقام پر بند ہوگئی۔بلوچستان کو خیبرپختونخوا سے ملانے والی این 70 ہائی وے بھی ٹریفک کیلئے بند رہی،بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئیں۔پی ڈی ایم اے حکام نے پشاور، سوات، اسلام آباد اورراولپنڈی سے آنے والی ٹرانسپورٹ ڈی آئی خان پر روکنے کی ہدایات کردی ، ژوب اور قلعہ سیف اللہ جانے والی ٹرانسپورٹ کو بھی روک دیاگیا۔ پھنسے مسافروں کو ریسکیو و ریلیف کیلئے ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔ضلع آواران کے مختلف علاقوں میں بھی شدید بارش ہوئی ، سیڈ ندی میں طغیانی پرآواران کا جھاو سے رابطہ منقطع ہوگیا ۔لیویز حکام کے مطابق وھلی ندی میں طغیانی سے آواران تربت روڈ بھی ٹریفک کیلئے بند ہو گئی۔ بلوچستان میں 5 روز سے جاری بارشوں سے اموات کی تعداد 6 ہوگئی ،25 افراد زخمی ہوگئے ۔دوسری جانب بٹگرام میں لرگام کے قریب ڈبل کیبن گاڑی کھائی میں جاگری، حادثے میں ڈرائیور جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے ، گاڑی میں سوار افراد سوڑگئی سے مکڑیا کنڈر جارہے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں