ہائیکورٹ:محسن نقوی کو بطور سینیٹر نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

ہائیکورٹ:محسن نقوی کو بطور سینیٹر نااہل قرار دینے کی  درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔قائم مقام چیف جسٹس شجاعت خان آج درخواست پر سماعت کریں گے ۔

رجسٹرار آفس نے درخواست گزار پر متاثرہ فریق نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا۔درخواست گزار شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے موقف اپنایاکہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سینیٹر بننے کے اہل نہیں، آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت وہ سینیٹر برقرار نہیں رہ سکتے ، عدالت محسن نقوی کو سینیٹر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں