وفاق میں بھی صحت سہولت کارڈ پروگرام بحال کرنیکا فیصلہ

 وفاق میں بھی صحت سہولت کارڈ  پروگرام بحال کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی ) وفاق کے زیر انتظام تمام علاقوں کے مستحق مریضوں کیلئے اچھی خبر ،وفاقی حکومت نے صحت سہولت کارڈ پروگرام وفاق کی سطح پر بھی بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

میڈیارپورٹ کے مطابق پروگرام کی رواں سال دسمبر تک توسیع کی منظوری دے دی گئی جبکہ وزارت صحت کو آئندہ سال سے پروگرام مستقل کرنے کا ٹاسک بھی دے دیا گیا۔صحت سہولت کارڈ میں 6 ماہ توسیع کی منظوری ایکنک اجلاس میں دی گئی جبکہ پروگرام کے تحت 25 لاکھ مستحق خاندانوں کو نئے ماڈل کے تحت مفت علاج کی سہولیات ملیں گی۔ذرائع کے مطابق آئندہ سال سے وفاقی صحت سہولت کارڈ پروگرام کو مستقل کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔پروگرام کی مستقلی اور حتمی ماڈل کی تیاری کا اختیار وزارت صحت کو دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں