سکیم موڑ:گیس سلنڈر پھٹنے سے شہری جاں بحق، 3زخمی

سکیم موڑ:گیس سلنڈر پھٹنے سے شہری جاں بحق، 3زخمی

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)سبزہ زار کے علاقے سکیم موڑ کے قریب فریج ، اے سی ریپئرنگ شاپ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شہری جاں بحق، 3 زخمی ہو گئے ۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے کی شناخت 28 سالہ علی کے نام سے ہوئی جو نوانکوٹ کا رہائشی تھا۔پولیس کے مطابق دیگر زخمیوں میں 33 سالہ ظہیر، 24 سالہ حامد اور 20 سالہ سمیع شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں علی نے دم توڑ دیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لیے اور مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ۔ واقعہ معظم کی دکان میں کام کے دوران پیش آیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں