لوڈ شیڈنگ کیخلاف درخواست دوسرے بینچ میں سماعت کیلئے مقرر کرنیکی سفارش

لوڈ شیڈنگ کیخلاف درخواست دوسرے بینچ میں سماعت  کیلئے مقرر کرنیکی سفارش

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف دائر متفرق درخواست دوسرے بینچ میں سماعت کیلئے مقرر کرنے کی سفارش کردی۔

ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ملک میں40ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے لیکن 27 سے 28ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے ۔شہروں میں چھ سے آٹھ اور دیہات میں دس سے بارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔جسٹس فیصل زمان نے کیس دوسرے بینچ میں سماعت کیلئے مقرر کرنے کی سفارش کرتے ہوئے درخواست قائم مقام چیف جسٹس کو واپس بھجوادی۔عدالت نے قرار دیا کہ اسی نوعیت کی درخواست پر جسٹس شاہد کریم بھی سماعت کررہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں