بجٹ کے ثمرات مہنگائی کی صورت میں عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ، حماد اظہر ، شوکت بسرا

بجٹ کے ثمرات مہنگائی کی  صورت میں عوام تک پہنچنا  شروع ہو گئے ، حماد اظہر ، شوکت بسرا

لاہور(سیاسی رپورٹر سے)تحریک انصاف پنجاب کے قائم مقام صدر و جنرل سیکرٹری میاں حماد اظہر اور سیکرٹری اطلاعات پنجاب شوکت محمود بسرا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ۔۔۔

 قوم کو مبارک ہو فارم 47 کی جعلی حکومت کے ٹیکس فری بجٹ کے ثمرات مہنگائی کی صورت میں عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے۔ حکومت نے پٹرولیم   مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب عوام پر مہنگائی کے بم گرانے کی ابتدا کر دی ۔ رہنماؤں کا کہنا تھاکہ پورے ملک میں عوام بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے اور لوڈشیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج ہے ۔ شدید گرمی میں 16 سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔ عوام حکومت کو بدعائیں دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک پر مسلط جعلی حکومت کا ٹولہ عوام کی سانسوں پر بھی ٹیکس لگائے گا۔ عوام کے خون کا آخری قطرہ تک نچوڑ لے گا۔ تحریک انصاف مطالبہ کرتی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لیا جائے ۔ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہو گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں