ہائیکورٹ :محسن نقوی کوبطورسینیٹر نااہل قرار دینے پرسماعت ،تیاری کی مہلت

 ہائیکورٹ :محسن نقوی کوبطورسینیٹر نااہل قرار دینے پرسماعت ،تیاری کی مہلت

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے محسن نقوی کی سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست گزار کو تیاری کی مہلت دیکر سماعت چار جولائی تک ملتوی کردی۔

قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان نے شہری مشکور کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سینیٹر بننے کے اہل نہیں ،سینیٹ کی نشست کے لئے کاغذات جمع کراتے وقت محسن نقوی چیئرمین پی سی بی تھے ،آئین کے آرٹیکل 63کے تحت محسن نقوی سینیٹر برقرار نہیں رہ سکتے ،ہائیکورٹ ان کو سینیٹر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں